پاک فضائیہ کا طیارہ ترکی سے ٹڈی دل سپرے کیلئے طیارہ لینے کیلئے ترکی پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ ترکی پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے والا خصوصی جہاز لانے کے لیے ترکی پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ یو این این زرائع کے مطابق یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا ۔جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow