بھیرہ تاجر کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکنے پر سرکاری اہلکار کو زخمی کردیا

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی خفیہ مانیٹرنگ کرنے والے اہلکار پر چوری چھپے کاروبار والے تاجر نے حملہ کر کے موبائل فون چھین لینے کی کوشیش کی تو پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تاجر کی تلاش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں لاک ڈاون، دفعہ 144 اور انسداد کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر خفیہ مانیٹرنگ کے لئے اہلکاروں کو معمور کیا گیا جو موبائل فون ریکارڈنگ کے ذریعے چوری چھپے کاروبار سمیت خلاف ورزی کے مرتکب کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سپشل مجسٹریٹس اور دیگر افسران کاروائی میں مصروف ہیں اسی ڈیوٹی کے دروان قصبہ بھیرہ مین بازار میں کپڑے کے تاجر نے چوری چھپے کاروبار کی موبائل ریکارڈنگ پر سرکاری اہلکار امان اللہ پر حملہ کر دیا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے زبردستی موبائل فون چھین لینے کی کوشیش کی اور فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ بھیرہ نے سپشل مجسٹریٹ عبدالوکیل ہمایوں کی مدعیت میں کپڑے کے حملہ آور تاجر کے خلاف کار سرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم تاجر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow