پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں سرگودہا میں سات کاروباری ادارے سیل کردیئے

سرگودھا : پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجعل سازمافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن میں ڈیری شاپس، کریانہ سٹورز اور سویٹس شاپ کو چیک کرتے ہوئے سات مختلف پوائنٹس سیل کر کے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء ضبط اور مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔زرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے جعل سازمافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈیری شاپس، کریانہ سٹورز اور سویٹس شاپ کی چیکنگ کی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور غیر معیاری سٹوریج پر4 فوڈ پوائنٹس،زائد المیعاد مصالحہ جات کی فروخت پر2کریانہ سٹورز اور مضر صحت اجزاء کے استعمال اورپروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر سویاں پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا۔اسی طرح  ڈیری سیفٹی ٹیم نے مضر صحت دودھ کی فروخت پر اتحاد ڈیری سیل کرتے ہوئے 400 لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔فوڈ اتھارٹی نے بتایا سیل کئے گئے فوڈ یونٹ میں معروف برانڈ کے نام پر جعلی لیبلنگ کی جارہی تھی۔رمضان المبارک میں جعل سازی کرنے والے دوگنی سزا کے مستحق ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ صوبہ بھر میں خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow