سرجن کے بعد سرگودہا کے سرکاری ہسپتال کی نرس بھی کورونا کا شکار ہوگئی

سرگودھا : سرگودھا میں سرجن ڈاکٹر کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کی نرس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی جس کو رزلٹ پازیٹو آنے پر آئسولیش سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں عدم سہولیات، عدم صفائی اور عدم توجہی پر نرس نے ٹیلیفون کال پر میڈیا کو ناقص انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جہنیں رزلٹ پازیٹو آنے پر آئسولیش وارڈ منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے احتجاج کر دیا جس پر انہیں گھر پر شفٹ کر کے قرنطینہ کر دیا گیا جس کے بعد چار روز قبل ہسپتال کی طاہرہ نامی نرس کو کورونا کا شکار ہو جانے پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال آئسولیش سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں سے ٹیلیفونگ رابطہ پر نرسنگ سٹاف طاہرہ نے بتایا کہ آئسولیش سنٹر میں کسی قسم کی سہولیات نہیں ہے جبکہ ہر طرف صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اور چار یوم سے بستر کی چادر تک تبدیل نہیں کی اور اب تک کسی ڈاکٹر نے بھی اس طرف کا رخ نہیں کیا حالانکہ مریض گھروں سے کھانا تک منگوانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے اس صورتحال پر غم و غصہ کے ساتھ شدید احتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ زیر علاج مریضوں کو نگہداشت میں لیکر بہتر علاج معالجہ کے ساتھ تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow