وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون کی خبریں
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)جنرل سیکرٹری کسان بورڈ محمد نواز معموریہ نے کہا ہے کہ حالیہ بے موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے وادی سون کے بارانی اور بورمیں کھڑی فصلوں باالخصوص گندم کا نقصان ہوا ہے زمینداروں نے قرض کی رقم سے فصل پر خرچ کئے جس سے معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر ہیں کاشتکار،کسان،زمیندار طبقہ مالی مشکلات کا شکار ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضے معاف کئے جائیں اور مالی معاونت کی جائے۔
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)وادی سون کے یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی کا غائب ہونا معمول بن گیا صارفین احمد خان میاں افضل عبدالجبار نے بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے لیکن یوٹیلیٹی سٹوروں پر تعینات عملہ چند گھنٹوں میں چینی ختم کہہ کر صارفین کو مایوس واپس لوٹا دیتے ہیں صا رفین کاکہنا ہے کہ عملہ اپنے خاص گاہکوں ،نجی دوکانداروں کو فروخت کردیتے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز عملہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی نسبت چینی فوری فروخت ہوجاتی ہے اضافی کوٹہ جلد بڑھایا جائے گا۔
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)تحریک الفلاح کے چیئرمین ملک زاہد اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس نے ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے چینی کی فضا قائم کردی ہے ڈاکٹرز دیگر میڈیکل سٹاف سیاسی قائدین نے اپنی تمام تر توانائیاں موذی وبا سے بچنے کیلئے صرف کردی ہیں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں شہریوں کو بھی چائیے اس امراض سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)حکومت پنجاب کی ہدایات پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ چوہدری محمد اشرف گوندل نے بازار کادرہ کیا انہوں نے ناجائز منافع خور دوکانداروں کو جرمانے کئے انہوںنے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ماہ مقدس کے دوران دوکانداروں کو چاہیے کہ ناجائز منافع کمانے سے باز رہیں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام الناس کو اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے رمضان المبارک اور لاک ڈاون کے دوران عوام کا معاشی استحصال کرنیوالے ذخیرہ اندوز اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow