سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 21 کلو ہیروئن ،90!کلو چرس اور 39 کلو افیون برآمد کرلی ہے،ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار

سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے جس میں سرگودھا پولیس نے 90 کلوگرام چرس 39 کلوگرام افیون جبکہ21کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے یہ کہنا تھا ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار کا ان کا کہنا تھا سرگودھا تھانہ ساہیوال اور میانی نے الگ الگ کاروائی میں منشیات برآمد کی منشیات کی یہ بھاری مقدار سرگودہا کے دیگر علاقوں میں فروخت کی جانی تھی جسے سرگودہا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا ملزمان سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین کا تعلق سرگودھا جبکہ ایک کا تعلق پشاور سے ہے ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے اس زہر کو ختم کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رہے گی اور بغیر کسی دباؤ کو خاطر میں لائے ان منشیات فروشوں کا قلع قمع کریں گے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور تفتیش کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow