وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)نادرہ آفس کھلتے ہی شہریوں کا رش بڑھ گیا مردوخواتین کی لمبی قطاریں لگ گئیں حکومتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرتے ہوئے شہریوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں اور سوشل فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرہ میں داخل ہونے سے پہلے جراثیم کش کا سپرئے کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے نادرہ آفس نوشہرہ اکی انتظامیہ کو بہتر انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)مقامی چھوٹے تاجروں ملک رضوان ،ملک اکرام ،ملک سلیم اور دیگر نے حکومت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم نے کاروبار بند کردئیے جس سے ہمیں لاکھوں کا نقصان برداشت اور کئی دیہاڑی دار وں کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا اب ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں علاقہ وادی سون کورونا وائرس سے مکمل طور پر پاک ہے کسی قسم کا کوئی مریض نہیں حکومت ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر کاروبار کھولنے کی اجازت دے ۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)تحصیل صدرکسان بورڈ ملک اختر اسلام نے کہاہے کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی کم ہونے کے باوجود ٹریکٹر مالکان نے ہل،کراہ،تھریشر ،اور گندم کی کٹائی کے کرایوں میں کمی نہیں کی جس سے کسان ،کاشتکار طبقہ پریشان ہے انہوں نے مقامی انتظامیہ اور ڈی سی خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow