پنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن نرم کریں گے وزیر اعلی پنجاب

لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار نرم کرنے کافیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے متفقہ فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں -عثمان بزدار
کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار
ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی-عثمان بزدار
پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئر ز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی-عثمان بزدار
ہارڈ ویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہاہے-عثمان بزدار
صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے-عثمان بزدار
چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی-عثمان بزدار
اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں او رچھوٹی دکانیں ہفتے میں 2دن بند رہیں گی-عثمان بزدار
2دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز،دودھ دہی کی دکانوں،کریانہ سٹوروں، تندوروں او ربیکریوں پر نہیں ہوگا-عثمان بزدار
ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار
اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاہے کہ تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رہیں گے -عثما ن بزدار
بورڈ کے امتحانات کوبھی ختم کر دیا گیاہے-عثمان بزدار
9ویں،10ویں، 11ویں اور12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر ہوگی-عثمان بزدار
لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے تناظر میں شہریو ں کو حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا-عثمان بزدار
صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بھی بنانا ہے اور عام آدمی کے مسائل بھی حل کرنے ہیں -عثمان بزدار
عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں -عثمان بزدار
شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے-عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow