کراچی میں ہیٹ ویو کا آج آخری دن

کراچی میں آج ہیٹ ویو کا آخری دن ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی اور پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔کراچی میں گزشتہ روز شدید گرمی دیکھی گئی اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ یو این این کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ آج کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری دن ہے اور شہر میں آج سمندری ہوائیں چل رہی ہیں لیکن ان کی رفتار کم ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ حالیہ ہیٹ ویو مختصر دورانیے کی اور معتدل ہیٹ ویو ہے اور کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جو 36 سے 38 ڈگری تک آسکتا ہے۔سردار سرفراز نے مزید کہا کہ مئی اور جون گرم اور مرطوب مہینے ہیں ان میں ہیٹ ویو کے امکانات رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow