چیئرمین نیب کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور:چودھری برادران کی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری برادران کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اختیارات کیخلاف درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ۔ یو این این کے مطابق دوسری جانب ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی گڈی گڈے کا کھیل نہیں کہ کوئی کام کرنے کا نہیں تو ایک انکوائری اور کھل جائے،نیب کو 20 سال بعد کیس کھولنے کی کیا ضرورت پیش آئی،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے،کیا نیب اس طرح ہی اپنا مذاق اڑواتی رہے گی،سنجیدہ لوگ 20 سال پرانے کیسز افورڈ نہیں کر سکتے،اگر ریکارڈ مانگے گئے ہیں تو دیں ہمارا تمام ریکارڈ ان کے پاس ہے،ماضی میں کہا گیا کیس میں کچھ نہیں ہے اس کو بند کیا جائے۔ یو این این کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید بہتر بتا سکتے ہیں انہوں نے کس کو کس وقت ٹائیگر بنانا ہے،ہمارے ساتھ اس وقت زیادتی ہو رہی ہے،ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن ہم سے بیٹھ کر آج تک معاملات پر مشاورت نہیں ہوئی۔یب چیئر مین کا جب دل چاہے سو کر اٹھیں اور بول دیں کیس کھول دو اور جب دل چاہے بند کر دو۔کسی کی عزت اچھالنے کی کوشش کی جائے اس لیے سیاستدانوں کو پریشانی ہوتی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow