بچوں کو ڈھال بنا کر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے اے ایس پی بھلوال

سرگودھا : خیبر پختونخوا سے بچوں کو ڈھال بنا کر پنجاب منشیات سمگلنگ کرنے والا کار سمیت بچوں سمیت موٹروے پر سرگودھا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس نے کار میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی دو من سے زائد افیون،ہیروئن اور چرس برآمد کر کے منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق وزیر ستان کا گل خان کار میں منشیات چھپا کر بچوں کو ڈھال بنا کر سفر کر کے منشیات پنجاب بھر میں سمگلنگ کا عادی ہے جو اپنی کار AWB185 میں منشیات چھپا کر بچوں کے ہمراہ خیبر پختون خواہ سے سنگل کے لئے موٹروے کے ذریعے فیصل آباد جا رہا تھا کہ سرگودھا کے علاقہ موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کے قریب پولیس نے بچوں سے بھری کار کو مشکوک پا کر چیک کیا تو تلاشی پر کار سے 51 کلو افیون ،21 کلو ہیروئن اور 26 کلو چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپیہ بتلائی جا رہی ہے جس پر پولیس تھانہ میانی نے وزیرستان کے گل خان کو گرفتار کر کے کار میں اس کے ساتھ سوار 5 نو عمر بچوں کو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی پر تھانہ میانی کے ایس ایچ او اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow