چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی کی ذاتی کوششوں سے بیرون ملک مقیم دو پاکستانیوں کے ورثاء کے مابین جائیداد کی تقسیم خوش اسلوبی سے طے پاگئی

  1. سرگودہا(07 مئی 2020)چیئرمین اوور سیز پاکستانی کمیٹی چوہدری اختر علی کی ذاتی کاوشوں سے بیرون ممالک مقیم دوپاکستانیوں کے ورثا کے مابین جائیداد کی تقسیم کے معاملات باہمی اتفاق اور خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں ۔ دونوں فریقین نے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین او ران کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قائم کمیٹیوں سے فوری او رسستا انصاف میسر آرہا ہے او ربیرون ممالک مقیم پاکستانی اب پر امید ہیں کہ ان کے پاکستان میں جان ومال او راہل واہلیال محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل ‘ اے سی ساہیوال وقاص مارتھ اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بیرون ممالک مقیم 12 پاکستانیوں کی جانب سے ریونیو او رپولیس سے متعلق شکایات ومسائل پیش کئے گئے ۔ چیئرمین نے تمام فریقین کے مسائل کو بغور سنا او رمتعلقہ افسران سے بازپرس کی او رہدایت کی کہ تمام سائلین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے اجاس میں بعض محکموں کے افسران کی جانب سے اپنے نمائندے بھیجنے کابھی سخت نوٹس لیتے ہوئے تنبیہ کی کہ آئندہ اجلاس میں گریڈ 18سے کم کا آفیسر شریک ہوا تو اعلیٰ حکام کوتحریری نوٹس میں لایا جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow