عوام کی سہولت کیلئے نادرا سرگودھا صبح دس بجے سے چار بجے تک کام کررہا ہے ہے زونل آفیسر نادرا رانا محمد فاروق

سرگودہا(07 مئی 2020)زونل آفیسر نادرا رانا محمد فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت پیسے وصول کرنے والے ایسے افراد جن کو بائیومیٹرک کا مسئلہ درپیش ہے ان کی سہولت کیلئے ضلع سرگودہا میں نادرا کے 12 دفاتر او ر4موبائل وین روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفہ کے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا دفاتر میں سائلین کی سہولت کیلئے سائیہ ،بیٹھنے کی جگہ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان سنٹر پر آنے والے سائلین کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجر کی خدمات بھی حاصل ہیں جبکہ کسی بھی طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122کا عملہ بھی موجود ہے ۔ زونل افسر نادرا رانا محمد فاروق نے کہاکہ نادرا ملازمین اور سائلین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام سماجی فاصلوں پر بھی سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow