سرگودھا پولیس کا ایک اور کانسٹیبل فرض نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

سرگودھا پولیس کا ایک اور جوان اپنا فرض نبھاتے جام شہادت نوش کر گیا
سرگودھا کانسٹیبل محمد ممتاز تھانہ لکسیاں تعینات تھا اور گزشتہ رات دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ گشت پر مامور تھا انہوں نے غلط سائیڈ سے آتی ہوئی تیز رفتار کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے بجائے روکنے کے اپنی کار کانسٹیبل محمد ممتاز پر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش ملزمان شروع کردی گئی ہے۔ شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آر پی ا و سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر ، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار اور پولیس ملازمین کی بھاری تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ سرگودھا پولیس ایک فرض شناس اور محنتی جوان سے محروم ہو گئی ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow