آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

سرگودھا : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز کا یکم جون سے سکولز‘ کالجز کھولنے کے اعلان پر حکومت کا شدید رد عمل‘ خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے عہدیداران نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جس پر حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے مالکان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے چھوٹے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوگا یہاں پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ جو بچے پچھلی کلاسوں میں فیل ہوئے ہیں انہیں کس بنیاد پر اگلی کلاسوں میں پرموٹ کیا جائیگا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow