ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سرگودہا میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودہا : ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی نگرانی میں ضلع سرگودہا میں گذشتہ دو ہفتو ں کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف آپریشن کے دوران 58ہزار50 بوری گندم قبضہ میں لی گئی جبکہ چار ایف آئی آر درج کروائی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودہا میں اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے 16640 بوری گندم برآمد کی اور مختلف گندم خریداری مراکز پر جمع کروائی گئی انہوں نے ایک شخص کےخلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جعفر گجر نے 30880 بوری گندم پکڑی ۔اسی طرح تحصیل شاہپور میں اسسٹنٹ کمشنر زرمینہ وزیر نے 380 بوری ‘ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال وقاص اسلم مارتھ نے1500 بوری ‘ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مدثر ہرل نے 3000 بوری ‘ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے 4100 بوری جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے 1550 بوری گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ۔اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مدثر ہرل نے ذخیرہ اندوزوں اور گندم سمگلروں کے خلاف دو ایف آئی آر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شاہپور زرمینہ وزیر نے ایک ایف آئی آر درج کروائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow