ڈرگ انسپکٹر بھیرہ اور میانی میں کاروائیاں متعد عطائی کلینک سیل کردیئے

سرگودہا :ڈرگ انسپکٹر بھیرہ نے موضع میانی میں عطائی احمد علی ولد محمد اسلم کے کلینک پر چھاپہ مارا تو اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔ عطائی نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے سے سیل غیر قانونی ہسپتال کی سیلیں توڑ کر اپنادھندہ شروع کر رکھاتھا ۔ڈرگ انسپکٹر نے دفعہ ‘334 ‘186 اور 506 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر وا دیاہے ۔ درین اثنا ایک اور چھاپہ کے دوران مالک میڈیکل سٹور چھوڑ کر بھاگ نکلا جبکہ عطائی ڈینٹل ڈاکٹر کے کلینک سے ممنوعہ ادویات او راوزار برآمد ہونے پر اسے سیل کر دیا ۔ ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر پل وجیدی میں قائم عطائی ڈینٹل ڈاکٹر قلب عباس کے کلینک پر چھاپہ مارا تو بڑی تعداد میں ادویات او راوزار برآمد کر کے کلینک سیل کر دیا جبکہ میڈیکل سٹور کا مالک میڈیکل سٹور چھوڑ کر بھاگ نکلا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow