ڈی پی او اور آر پی او کی پولیس لائن سرگودہا میں جوانوں کے ساتھ افطاری

ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں پولیس کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔آر پی او سرگودھا نے پولیس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے دوران سرگودھا پولیس پوری جانفشانی اور محنت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے اپنے خصوصی پیغام میں پولیس فورس کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی ہے اورپنجاب پولیس کے لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے دوران کیے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے کہ آپ نے نہ نظر آنے والے دشمن کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی ہے۔آپ کی محنت اور لگن سے کی گئی ڈیوٹی کو سراہا جانا ضروری ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اسی محنت،توجہ اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ایس پی پٹرولنگ تنویر احمد ملک، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد، آر او سی ٹی ڈی شیر احمد ٹوانہ،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow