سرگودہا میں کورونا سے چھ اموات ہوچکی ہیں

سرگودھا میں کورونا وائرس کے شکار خاتون سمیت 2 مریضوں کے دم توڑ جانے سے جانبحق کی تعدادچھ ہو گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ  گل والا کی کرسچن خاتون نسرین بی بی اور حسین آباد اربن ایریا کے پرویز اقبال کو کورونا کی علامات پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں آئسولیشن میں گزشتہ رات ان کی موت ہو گئی۔جن کی میتیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے زریعے سپرد خاک کر دی گئیں۔اس سے قبل سرگودھا شہر کے علاقہ محمدیہ کالونی گلی نمبر 10 کا محمد اشرف، مدینہ کالونی سے بہک میکن کا 55 سالہ ربنواز اور اسلام پورہ کا سابق ایم پی اے 78 سالہ اللہ یار انصاری جانبحق ہوئے جبکہ فیکٹری ایریا پرنس کالونی کی جانبحق فاخرہ بی بی کی کورونا کی علامات میں وفات ہوئی اور تدفین کے بعد اس کا کورونا رزلٹ پازیٹو آیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow