مٹھہ ٹوانہ خوشاب میں لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش پر دو نوجوان فائرنگ سے زخمی

سرگودھا : دوشیزہ کے اغواء کی کوشش میں لڑکی کے لواحقین کی مبینہ طور پر دونوں نوجوانوں پر فائرنگ اور کلہاڑی سے حملہ کے نتیجہ میں ایک شدید زخمی ہو کر لاہور ریفر دوسرے کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ‏مٹھہ ٹوانہ محلہ شاہیا نوالا کے نوجوان محمدجاوید اور محمد اختر نے موضع بوتالہ سے دوشیزہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی تو لڑکی کے لواحقین نے پتہ چل جانے پر مینہ طور پر نوجوانوں کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد جاوید شدید زخمی ہو گیا جسکو ڈی ایچ ھسپتال جوھرآباد لیجا کر تشویشناک حالت کے باعث خوشاب سے لاھور ریفر کر دیا گیا ۔جبکہ اسکےساتھی محمد اخترکو قابو کر کے حوالہ پولیس کردیا۔ جو حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مصروف تفتیش اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow