نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی خاتون سمیت تین ملازمین کورونا میں مبتلا ہوئے

سرگودھا : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے خاتون سمیت تین افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں ڈی ایس پی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو گے جبکہ خاتون سمیت دو افسران آئسولیشن میں ہیں۔زرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے پیشہ ورانہ امور،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کے باوجود موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی اور خاتون سمیت تین افسران کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تو ان کو ہسپتال آئسولیشن منتقل کردیا گیا جہاں ڈی ایس پی انیس الدین صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گئے جبکہ انسپکٹر قیصر اعوان اور لیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم ابھی آئسولیشن میں ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow