اوپن مارکیٹ میں ریٹ زیادہ ہونے سے کسانوں باردانہ کے حصول میں عدم دلچسپی

بھیرہ(نامہ نگار)حکومت کی جانب سے باردانہ کے حصول کے لیے گردآوری کی شرط ختم کرنے کے باوجود باردانہ کے حصول میں کسانوں کی عدم دلچسپی گندم کی سرکاری خریداری پر سوالیہ نشان ہے اور آنے والے دنوں میں بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باردانہ کے لئے صرف 126 درخواستیں وصول ہوئیں ہیں جن میں سے 74 درخواستوں پر 25 ہزار 582 بوری/بیگز باردانہ دیا جاچکا ہے اور اب تک صرف 1280 میٹرک ٹن گندم کی خریداری ہوسکی ہے جبکہ تحصیل بھیرہ سے گندم کی خریداری کا سرکاری ہدف 7 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ خریداری کی اگر یہی رفتار رہی تو ٹارگٹ کا حصول ایک خواب بن جائے گا۔ زرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر خریداری میں عدم دلچسپی سے مڈل مین کھل کھیل رہا ہے اور اور گندم سرکاری سنٹر کی بجائے لوگوں کے گھروں اور گوداموں میں سٹاک کی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow