کانسٹیبل کو شہید کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش راشد لوٹا پولیس مقابلے میں مارا گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )پولیس اہلکار کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش راشد عرف لوٹا پولیس مقابلے میں مارا گیا،زرائع کے مطابق راشد نامی منشیات فروش کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب لا کر مختلف اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔کچھ عرصہ قبل بھاری مقدار میں منشیات پکڑے جانے پر مخبر پولیس اہلکار کو بھی اس نے سرعام قتل کردیا  تھا، راشد گزشتہ ایک سال سے مفرور تھا جسے تھانہ صدر بھلوال پولیس نے گرفتار کیا اور رات گئے مقدمہ مال کی برآمدگی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ راشد کے ساتھیوں نے اسے پولیس کی حراست سے چھڑا لیا اور فرار ہوئے گئے۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تھانہ صدر کے علاقہ تین پل بائی پاس کے قریب پولیس کی فائرنگ سے راشد لوٹا ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، فرار ہونے والوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،راشد کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow