لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ گیس نے تمام دفاتر آپریشنل کردیئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد تمام دفاتر آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا۔سوئی گیس نادرن کمپنی نے کل پیر سے سرگودھا سمیت تمام دفاتر آپریشن کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، لاک ڈاون نرمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے،اس سے قبل تمام دفاتر میں افسران کو گھروں میں رہ کر دفتری امور نمٹانے کا حکم دیا گیا تھا، پیر سے تمام ریجنل دفاتر کے کسٹمر سروسز سینٹرز کو بھی کھول دیا جائیگا، اس لئے کمپنی کے چیف انجینئرز، سینئر انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز سمیت تمام افسران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیلی ویجز اور مستقل بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی دفاتر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمپنی میں کنکشنز کی تنصیب اور ترقیاتی کام کرنے والی ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے، اس سے قبل تمام ملازمین کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow