وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب امیر عباس کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس خوشاب کے افسران ، ملازمین کے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں کر دیا گیا یہ عمل پولیس میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وباپر لایا گیا پنجاب پولیس کی طرح پٹرولنگ پولیس بھی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر کام کر رہی ہے اس لئے ملازمین کی اپنی صحت کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے کہ پولیس فورس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرا کے موذی مرض کے متعلق خدشات کو دو ر کرنا ہے تاکہ بلا خوف وخطر فرنٹ لائن فورس کے طور پر ڈیوٹی کر سکیں اس موقع پر سب انسپکٹر جابہ پٹرولنگ پوسٹ انچارج راجہ محمد آصف،اے ایس آئی تصدق حسین اور گروٹ پٹرولنگ چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک ناصر حیات بھی موجود تھے۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)قومی ،صوبائی ممبران اسمبلی ملک عمراسلم اعوان ،فتح خالق بندیال کی حلقہ کے ووٹروں کے ساتھ عدم دلچسپی کے باعث ووٹروں کو مایوسی کا سامنا ہے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی موذی وباء جب سے پھیلی ہے موجودہ ایم پی اے ملک فتح خالق بندیال نے وادی سون اور دامن مہاڑ کے عوام کو نظر انداز کر دیاجبکہ عوام نے انہیں کامیابی سے نوازا مشکل گھڑی میں عوام کو بے یارومددگار چھوڑ نا لمحہ فکریہ ہے ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کی طرف سے حلقہ کی مختلف چند یونین کونسلوں میں مستحق افراد کو راشن تقسیم ہوا ہے جبکہ ایم پی اے فتح خالق بندیال کی جانب سے مستحق خاندان میں امداد ی راشن تقسیم نہیں کیا گیا ۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی دیگر علاقوں کے خانہ بدوش گرمیوں کے دن گزارنے کیلئے وادی سون کا رخ کرتے ہیں دیگر علاقوں سے آنے والے وادی سون کے مختلف شہروں قصبات کے نزدیک خمیہ بستیاں لگا کر چندماہ گزارتے ہیں ان میں اکثریت گداگروں کی ہے جو گلی محلوں بازاروں میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں وادی سون کاعلاقہ کورونا وائرس سے پاک کوئی مریض نہیں اب دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں کیونکہ ان کے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے یہاں کے مکینوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow