کورونا کے مریضوں کو ٹریس کرنے کیلئے ریجن بھر میں کمیٹاں بنادی گئیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کورونا کے مریضوں کو ٹریس کرنے اور انکے علاج معالجہ سمیت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کورونا ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کےلئے تحصیل سطح پر مستقبل بنیادوں پر خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تحصیل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، متعلقہ بلدیاتی ادارے کا سی او اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ویکسی نیشن ممبران ہونگے ، یہ کمیٹیاں قرنطینہ سنٹرز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تلاش،ان کے ٹیسٹ اور نتائج کا فالو اپ،ضلعی و ڈویژنل افسران سے ہمہ وقت کوارڈی نیشن اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹس ارسال کرنے کی پابند ہو گی، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو یہ کمیٹیاں فوری طور پر فعال کر کے سختی سے عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow