مئی جون کی فیس میں کمی نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی ہوگی مراد راس

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )نجی سکولوں کی جانب 20 فیصد فیسوں میں کمی نہ کرنے پرکارروائی کی جائے گی، والدین فیس میں کمی نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف شکایت درج کراسکیں گے، سکول ایجوکیشن نے شکایات کے لئے سرکاری نمبرجاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکولوں کی جانب سےمئی اور جون کے مہینے میں 20 فیصد فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے نمبر جاری کردیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین 04299205101 پرکال کر کے اپنی شکایت درج کراسکیں گے، شکایت صبح 9 بجے سے سہ پہر 4بجے تک درج کرائی جاسکےگی، مراد راس کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعہ متعلقہ نمبرز پر شکایات سنی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow