سرگودہا مسجد کی بے حرمتی کرنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا شہر کی مسجد کے تقدس کا پامال کرنے اور امام مسجد سمیت اہل محلہ کو ہراساں کرنے اسلحہ تان لینے پر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے بھائی اور دو بیٹوں کے خلاف 295 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس واقعہ پر شہریوں نے تھانہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے وسط بلاک 29 میں علاقہ کے با اثر گھرانے کا امان اللہ عرف پہلوان اپنے بھائی ثنائاللہ اور بیٹوں علی اور سنی کے ہمراہ مسجد میں داخل ہو کر تقدس کو پامال اور امام مسجد محمد شہزاد اور دیگر نمازیوں کو ہراساں کرتا گزشتہ روز نماز فخر پر واقعہ میں پولیس کی غفلت کے باعث بعدازاں ملزمان نے اسلحہ تان کر اہل محلہ اور روزہ دار نمازیوں کو ہراساں کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے تو کال پر پولیس بلوا لی گئی جس نے بروقت کاروا?ی کر کے مرکزی کردار امان اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا بھائی اور بیٹے روپوش ہو گئے اس واقعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تھانہ اربن ایریا کے سامنے شدید احتجاج کی اور ٹائروں کو آگ لاکر آمدورفت معطل کر دی پولیس کی یقین دہانی ہے مظاہرین منتشر ہو گئے تاہم تھانہ اربن ایریا پولیس نے بلاک 29 کے مسجد نمازی رانا انور کی مدعیت میں گرفتار ملزم امان اللہ اور اس کے بھائی ثنائ اللہ اور بیٹوں سنی اور علی کے خلاف زیر دفعہ 296/506ii/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ احتجاج مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دیگر ملزمان کو گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow