سرگودہا پولیس کی خبریں ملک عابد سے

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن
سرگودہا: ایس ڈی پی اوسٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیر نگرانی نیشنل ٹاون و گردونواح علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں سرچ آپریشن کیا گیا
سرگودہا: دوران سرچ آپریشن 15مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ 30سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک کی گئی ۔
سرگودھا: سر چ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون مامون علی ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا

سرگودھا:محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کی کاروائی،دوموٹر سائیکل سوار وں سے پسٹل9ایم ایم برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرانچارج محافظ اسکواڈ حافظ مدثر کی نگرانی میں محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کے جوان بمقام کربلا چوک ناکہ بندی کرکے چیکنگ کررہے تھے کہ انبالہ کالج کی جانب سے موٹرسائیکل ہینڈا 125سی سی پر سوار دواشخاص رضوان اور عقیل حیدرسکنائے چک نمبر40شمالی کو مشوک جان کر روکا تلاشی لینے پر ملزم رضوان ولد محمد سلم کے قبضہ سے 9ایم ایم برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے انچارج محافظ اسکواڈحافظ مدثر، کنسٹیبلان محمد عدنان، حسن علی اور عدنان علی کو اچھی کارکردگی پر نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

سرگودھا:قرنطینہ اور احساس سنٹر ز پر تعینات پولیس ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ضلع سرگودھا میں قائم قرنطینہ اور احساس سنٹرز پر تعینات پولیس ملازمین کا مرحلہ وار کورنا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔جس کے تحت پہلے مرحلہ میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے سرگودھا میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹرز پر تعینات 150سے زائد پولیس ملازمان کا کورنا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ پولیس ملازمین کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے ملازمین کی سکریننگ مرحلہ وار کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow