کورونا کی روک تھام کیلئے بنیادی و دیہی مرکز صحت پر تھرمل گن سے چیکنگ یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر

سرگودہا (09 مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنیادی ودیہی مراکز صحت پر تھرمل سکیننگ کو یقینی بنائیں ۔تھرمل گنز ہیلتھ کونسلز کے فنڈز سے خر ید کر دستیاب کروائیں جائیں ۔کھانسی او ربخار کی علامات والے مریضوں کو کورونا کے مشتبہ افراد میں شامل کر کے ان کے روابط کو محفوظ بنایا جائے ان کے ٹیسٹ بھجوائے جائیں تاکہ کورونا کے پھیلا¶ کو روکنے کے ساتھ ساتھ اسکے مریضوںکی تلاش میں مدد مل سکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے کانفرنس روم میں انسداد کورونا وڈینگی کے علاوہ دیگر انتظامی امور کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ‘ اے ڈی سی ایف اینڈ پی یاسر بھٹی ‘سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ ڈاکٹر ریاض احمد ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وڈی ڈی ایچ او ز بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بغیر اجازت کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ سے نکلنے کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ اتھارٹی کو انتباہ کیا کہ کسی بھی مشتبہ کے کنفرم ہونے کی صورت میں وہ ذمہ دار ہوں گے او ران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ نجی کنسلٹنٹ ڈاکٹرز وپریکٹیشنرز کو انتباہی نوٹس جاری کریں او ران پر ذمہ داری عائد کریں کہ وہ مشتبہ مریضوں کا مکمل ریکارڈ اور انتظامیہ کو ان کے بارے میں مطلع کرنے کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں اوران کے کلینک سیل کر دیئے جائیں او رانہیں پریکٹس سے روک دیا جائے ۔ انہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر کورونا کے مشتبہ مریضوں کے بارے میں اطلاع نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف مروجہ آرڈی نینس کے تحت مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کو تیز تر بنانے ‘ بارشوں کے بعد جمع ہونے والے پانی کو تلف کرنے سمیت قبرستانوں میں ڈینگی کے لاروا کی تلاش کےلئے متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے واضح کیاکہ کام نہ کرنے والے انسداد ڈینگی کے رکن اداروں کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائیگی بلکہ افسران کو معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے واضح کیاکہ قبرستانوں میں ڈینگی لاروا کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے موجودگی کی صورت میں متعلقہ بلدیاتی ادارے کے سی او کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں او ر انہیں پرائس کنٹرول کیلئے متحرک بنائیں ۔عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اجلاس میں گندم خریداری کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا ۔تمام اسسٹنٹ کمشنروں نے اس ضمن میں اپنی رپورٹ پیش کی۔
٭٭٭٭٭
باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت

۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سبزی وفروٹ کی طلب ورسد او رقیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا او راپنی نگرانی میں سبزی وفروٹ کی بولی بھی کروائی ۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی وفروٹ منڈی میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کابھی جائزہ لیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔ بازار میں دکانوں کو کھلے دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اوراے ڈی سی جی کو ہدایت کی کہ ان دکانوں کو بند کروائیں اور آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ درین اثنا ڈپٹی کمشنر نے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا کو ہدایت کی کہ وہ بازاروںمیں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے انفورسمنٹ کو سخت بنائیں او رپولیس کااستعمال کرتے ہوئے لاک ڈا¶ن میں اجازت دیئے جانے والے کاروبار اور مراکز میں انسداد کورونا اقدامات او راحتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انسداد کورونا کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow