خوشاب میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ایک ہی گھر سے 16 مریض

سرگودھا ریجن میں کورونا وائرس میں پھیلاو کے نتیجہ میں خوشاب کے محلہ نمدگراں میں ایک ہی گھرانے کے سربراہ کے علاوہ مزید 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔زرائع کے مطابق خوشاب کے محلہ نمدگراں کے حاجی محمد اسمائیل میں کورونا وائرس کے انکشاف پر گھر کو قرنطینہ قرار دیتے ہوئے مزید ٹیسٹ بجھوائے گے جن میں بچے،بچیاں اور خواتین 16 افراد کوثر بی بی دختر محمد فاروق‘ ناویہ فاروق دختر محمد فاروق‘ محمد عمران ولد نذر محمد‘ زاہدہ محمد طارق ولد نور محمد‘ پروین زوجہ محمد طارق‘ فضاء زینب دختر محمد رؤف‘ فرواء زینب دختر محمد رؤف‘ ثناء مریم دختر محمد شکیل‘ محمد عبداللہ ولد محمد شکیل‘ ردہ فاطمہ دختر محمد شکیل‘ حیرا فاطمہ دختر محمد شکیل‘ آمنہ بی بی زوجہ محمد شکیل‘ بلقیس بی بی زوجہ محمد اسماعیل‘ محمد شکیل ولد محمد اسماعیل کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ واضح رہے کہ اسی گھر کے پہلے ایک فرد حاجی محمد اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہو گئے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ خوشاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے اہلخانہ گھر والوں کے ٹیسٹ بجھوائے اور محلہ گلیوں کو سیل کر کے گھر کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow