شاہپور صدر قصبہ جھگیاں سیداں میں نہر کا بند ٹوٹ گیا قریبی زرعی زمینیں اور ابادیاں زیر آب آگئیں

شاہپورصدر نواحی قصبہ جھگیاں سیداں میں نہر کا بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے سے پانی زرعی زمینوں اور نزدیکی آبادی میں داخل۔ محکمہ نہر کی غفلت سے تیار فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ۔پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جھگیاں سیداں میں نہر کا بند ٹوٹ جانے سے اردگرد کی زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے جبکہ پانی کھیتوں سے ہوتا ہوا نزدیکی آبادی میں داخل ہوگیا۔ علاقہ مکینوں سید حسنین شاہ، حسن رضا شاہ، سید فضل عباس شیرازی اور دیگر کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے نہر کی بھل صفائی نہیں کی گئی۔ اور نہ ہی غفلت کے مرتکب عملہ نے نہر کے پشتوں اور بند کو مضبوط کیا ہے۔ محکمہ انہار کے مقامی افسران و عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کی بجائے اگر نہر کی صحیح طریقے سے جانچ پڑتا ل اور دیکھ بھال کا عمل بروقت کرتے تو یقینا اس نقصان سے بچاؤ ممکن تھا۔ ان کے بقول گندم کی تیار فصل پانی داخل ہونے سے شدید نقصان کے خدشہ سے دوچار ہوچکی ہے۔ جبکہ اگر فوری طور پر آبادی اور کھیتوں سے پانی کی نکاسی نہ کی گئی تو ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کا قوی اندیشہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow