حکومت چھوٹے کسانوں کی مالی مفادات کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گی ڈپٹی کمشنر

 

سرگودہا 10مئی 2020 (سجاد بھٹی سے  ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کسانوں کے مالی مفادات کے تحفظ اور انہیں اپنی فصل کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں سب سے اہم گندم کی خریداری ہے جہاں کسانوں سے 14سو روپے فی من گندم کسی دقت کے بغیر خریدی جا رہی ہے، اس مہم کا مقصد کسانوں کو آڑھتیوں اور مڈل مین کی لوٹ گھسوٹ سے بچانا ہے اس لئے کسان اپنی فصل خریداری مراکز پر ہی فروخت کریں انہوں نے یہ بات یہاں گندم خریداری مرکز سلانولی کے دورہ پر گندم بیچنے کے لئے آنے والے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی – اس موقع پر ریونیو اور محکمہ خوراک کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشر نے خریداری مرکزمیں کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ کسانوں کی شکایات کو فورا دور کیا جائے اور وزن کو پورا تولا جائے -انہو ں نے کہا کہ کسانوں کے استحصال کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے سنٹر پر اب تک خریدی جانے والی گندم اور کاشتکاروں کو فراہم کیے جانے والے باردانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا -انہوں نے مرکز پر آنے والے کسانوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور انہیں فوری حل کرنے کی ہدایت کی -انہوں نے سنٹر پر کورونا کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow