کمشنر سرگودہا ڈویژن کا دورہ بھکر گندم کی خریداری مرکز کا معائنہ کیا

بھکر( سجاد بھٹی سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے دورہ بھکر کے موقع پر گندم خریداری کے مراکز بھکر۔ون،بھکر ٹو،دریاخان،شاہ عالم،کلورکوٹ اور چاندنی چوک کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سینٹرز انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کیمطابق ضلع کے کسانوں کو سینٹرز پر بھرپور معاونت فراہم کرتے ہوئے مسائل سے پاک ماحول میسر کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے سینٹرز پر آئے ہوئے کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹرز انتظامیہ کے حوالہ سے فراہم کردہ تعاون بارے دریافت کیا۔انہوں نے خرید کی جانیوالی والی گندم کی کوالٹی اور وزن کا موقع پر جائزہ لیا اورسینٹرز انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ گندم خریداری کے روزانہ بنیاد پر ٹارگٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ وقت میں مجموعی ٹارگٹس کو حاصل کیا جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کو بتایا کہ گندم کی خریداری کے عمل کو مزید تیز رفتار بنانے کیلئے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو روزانہ بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سینٹرز پر کسانوں کیلئے عمدہ سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد کیا جارہا ہے#

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow