کسان گندم کی کٹائی کو جلد از جلد یقینی بنائیں کمشنر سرگودہا ڈویژن فر ح مسعود

کمشنر سرگودھا فرح مسعود ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسی رضا کا فوڈ سنٹر کلورکوٹ کا دورہ۔۔
کلورکوٹ۔ڈویژن بھر میں گندم خریداری کا عمل شفاف طریقے سے جاری ھے گندم خریداری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔فرح مسعود کمشنر سرگودھا ڈویژن
کلورکوٹ۔ضلع بھکر سمیت ڈویژن بھر کے تمام خریداری مراکز پر کسانوں کو سہولیات فراھم کر دی گئی ھیں۔فرح مسعود کمشنر سرگودھا
کلورکوٹ۔گندم کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ضلع بھکر کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس رینجر تعینات کر دی گئی ھے۔فرح مسعود کمشنر سرگودھا
کلورکوٹ۔گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رھا ھے اور ذخیرہ کی گئی چار ھزار بوری برامد کی گئی ھے۔فرح مسعود کمشنر سرگودھا
کلورکوٹ۔کسان گندم خریداری کے سلسلہ میں حکومت سے تعاون کریں اور زیادہ سے زیادہ گندم فوڈ سنٹروں تک پہنچائیں۔فرح مسعود کمشنر سرگودھا۔
کلورکوٹ۔کمشنر سرگودھا فرح مسعود۔ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کا فوڈ سنٹر کلورکوٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار۔
کلورکوٹ۔اس موقعہ پر سید صابر حسین شاہ اے سی کلورکوٹ۔ذوالفقار احمد ڈی ایف سی بھکر۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بھکر۔سید احمد علی شاہ فوڈ انسپکٹر کلورکوٹ۔رانا محمد الیاس تحصیلدار کلورکوٹ موجود تھے

بھکر(سجاد بھٹی سے )ضلع میں گندم خریداری کے مقرر کردہ اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں گندم مراکز کی کارکردگی کو روزانہ بنیاد پر مانیٹر کیا جائے تاکہ حکومتی متعین کردہ اہداف کو جلد از جلد حاصل کیا جاسکے۔یہ بات کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی سی آفس میں گندم خریداری کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا،اے ڈی سی ریونیو میاں غلام رسول،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودہا محمد ارشد وٹو،تمام اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت ڈی ایف سی بھی موجو دتھے۔کمشنرسرگودہا نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع میں گندم خریداری کے عمل کو تیزرفتاری کیساتھ آگے بڑھاتے ہوئے مقرر ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو احکامات جاری کئے کہ وہ تحصیل وائز روزانہ بنیاد پر مقررہ ٹارگٹ مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے علاوہ ازیں گندم سمگلنگ کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے داجل چیک پوسٹ اور ملحقہ دریائی راستوں اور پتنوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور اس سلسلہ میں محکمہ فوڈ،ریونیو،رینجرز اور پولیس کو سونپی جانیوالی ذمہ داریوں کو بھی تسلسل کیساتھ مانیٹر کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کمشنر سرگودہا کو ضلع میں اب تک باردانہ کی ترسیل اورخرید کی جانیوالی گندم کے بارے تحصیل وائز اعدادو شمار سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور انکی ٹیمیں حکومتی گندم خریداری کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں جن کی باقاعدہ طور پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سینٹرز پر کسانوں کو عمدہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلع کے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ موسمی تغیر و تبدل کے پیش نظر گندم تھریشنگ کے عمل کو تیز رفتار بنائیں اور گندم کو فروخت کیلئے سینٹرز پر لائیں تاکہ بارشوں کیوجہ سے ان کی قیمتی فصل کو نقصان نہ پہنچنے پائے #

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow