ممبر قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے سلانوالی کے عوام کیلئے کم وولٹیج کا مسئلہ حل کردیا

سرگودھا(سجاد بھٹی سے  ) ممبر قومی اسمبلی چودھری عامرسلطان چیمہ نے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر چک 132 شمالی‘چک135‘شمالی چک141‘شمالی چک 142شمالی‘ چک 166/167 شمالی گوسلانوالی کی بجلی سب ڈویژن لالیاں سے تبدیل کرکے سلانوالی سب ڈویژن سے منسلک کردیا ہے‘ ممبر قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ نے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتا ح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری زندگی کا مشن ہے‘ انہوں نے کہا کہ واپڈا سب ڈویژن کی تبدیلی سے عوام کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے اور ان کے قریب موجود دفتر سے ہی ان کی شکایات اور مشکلات کا ازالہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں عوام ہمارا سرمایہ ہیں ہمارا مرنا جینا ان کے ساتھ ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی تعمیر وترقی کا مشن ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

10-05-2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow