سرگودہا کا موسم

کل سرگودھا ڈویژن کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔اس دوران کہیں کہیں گرج چمک اور طوفانی آندھی کے ساتھ شدید بارش اور زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔سرگودھا، خوشاب میں اکثر مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میانوالی اور بھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔تیز ٹھنڈی ہوائیں سب علاقوں میں چلیں گی۔نورپورتھل، حیدرآباد تھل، سلانوالی، فاروکا، شاہین آباد، سرگودھا، بھلوال، بھیرہ، کوٹ مومن، مٹھہ توانہ، ساہیوال، حویلی مجوکہ، خوشاب، قائد آباد، وادی سون، سکیسر، جھیل کھبیکی، جبہ سمیت سرگودھا اور خوشاب کے اکثر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی سے تیز بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند علاقوں میں شدید زالہ باری اور شدید بارش ہو سکتی ہے۔آج بھی جھیل کھبیکی اور جبہ میں آندھی اور بارش کا امکان موجود ہے۔12 مئی کی شام سے میانوالی اور بھکر کے راستے میں سرگودھا ڈویژن میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی توقع ہے جس سے 12 مئی سے لیکر 14 مئی تک سرگودھا ڈویژن کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی توقع۔زالہ باری کے امکان ہر وقت موجود رہیں گے۔13 اور 14 مئی کو میانوالی میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ہے۔سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان۔حیدرآباد تھل، نورپورتھل، منکیرہ، بھکر میں موسلادھار بارش کا امکان۔یہ مئی کا مہینہ ہے اگر اس میں ایک چھوٹا سا طوفان بن جائے تو شدید بارش اور آندھی کے ساتھ زالہ باری کا امکان ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بجلی گرنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اللہ ہم سب پر رحم کرے گا۔انشاء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow