کورونا کے پیش نظر حکومتی حکم پر عملدرآمد کیلئے 9 تعلیمی بورڈز نے پالیسی مرتب کرلی مرتب کرلی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )امتحانات کا فارمولا طے کر لیا گیا،سرگودھا سمیت 9بورڈز کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات کے مطابق نہم جماعت کو دہم میں پروموٹ کر دیا جائے گا. ان سے صرف دہم کے پیپر لیے جائیں گے، اور دہم کے حاصل کردہ نمبرز کے مطابق نہم کے بھی نمبرز دیے جائیں گے.جبکہ دہم کے طلباء امتحان دے چکے، ان کے پیپرز جلد از جلد مارک کیے جائیں گے. اگر کسی بنیاد پہ مارکنگ شروع نا ہو سکی تو نہم کے حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پہ دہم کے نمبرز بھی دیے جائیں گے.اور دہم کے موجودہ طلباء کے لیے پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائیگا. پریکٹیکل کے کل نمبرز کا نصف تمام طلباء کو بلا تفریق دے دیا جائے گا، جبکہ بقیہ نصف متعلقہ مضمون کی پرسنٹیج کے حساب سے دیا جائے گا.تمام فرسٹ ائیر کے موجودہ طلباء کو سیکنڈ ائیر میں پروموٹ کیا جائیگا، اور صرف سیکنڈ ائیر کے امتحان لیے جائینگے، سیکنڈ ائیر امتحان کے نمبرز کے مطابق فرسٹ ایئر کء نمبرز بھی فائنل رزلٹ میں شامل کیے جائینگے..سیکنڈ ائیر کے موجودہ طلباء کا امتحان بھی نہیں لیا جائیگا، بلکہ انہیں بھی فرسٹ ائیر کی حاصل کردہ پرسنٹیج کے مطابق نمبرز دیکر یونیورسٹی داخلے کے لیے اہل سمجھا جائے گا.. (پریکٹیکل امتحان کا شیڈول دہم کی طرح ہوگا)تاہم رپیٹ اور امپروومنٹ والے طلباء کے لیے امتحان لیا جائیگا، جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا.اور
یونیورسٹیز اپنا طریقہ کار خود طے کرینگی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow