سرگودہا ریجن گندم کی خریداری میں 9 ریجن میں سے آٹھویں نمبر پر چیف سیکرٹری کی جانب سے کمشنر کی سرزنش چیف سیکرٹری نے سرگودہا کا ٹارگٹ دیگر اضلاع سے پورا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا ڈویژن گندم خریداری بری طرح ناکام ، صوبائی سیکرٹری فوڈ پنجاب نے جنوبی پنجاب اور دیگر ایسا اضلاع جن میں گندم کا ٹارگٹ 80 فیصد مکمل ہوگئی ان اضلاع میں سرگودھا ڈویژن کا بار دانہ بھیجوا دیا، سیکرٹری فوڈ گندم کی خریداری کی ناقص کارکردگی پر سخت ناراض ، پنجاب کے 9ڈویژن میں سرگودھا ڈویژن کا گندم خریداری پر 8 واں نمبر ہے ، چیک ہوسٹوں پر رشوت کا بازار گرم ، فی ٹرک اسمگلنگ 5000ہزار روپے کی بازگشت سنائی دے رہی ہیں
کمشز سرگودھا ڈویژن کا چاروں اضلاع میں گندم خریداری پر اظہار ناراضگی ، ڈپٹی کمشز ز اور ڈی ایف اوز کو خریداری جلدازجلد مکمل کرنا کا حکم ، ابتک ڈویژن میں 40فیصد گندم خریداری ہوسکی ہے ، محکمہ فوڈ کے زرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے امسال سرگودھا ڈویژن کو 3 لاکھ 27 ہزار 808 سو میڑک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا ہے ، مگر ابتک ٹارگٹ کی 40 فیصد ہی خریداری ہوسکی ہے روزانہ کی بنیاد پر جانے والی رپورٹ پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سطح پر پنجاب کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میانوالی ، بھکر کا بادانہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ ضلع ناروال ضلع لیہ ، ضلع ننکانہ صاحب بھجوائے دیا ہے کیوں ان علاقوں میں گندم کی خریداری کا 80 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے ، اب ویاں سے گندم خرید کر سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور سرگودھا کو امسال دیا جانے والا ٹارگٹ اس طرح پورا کیا جائے گا ،یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کو 1 لاکھ 32 ہزار ، ضلع بھکر کو 1 لاکھ 28 ہزار میڑک ٹن ٹارگٹ دیا گیا جبکہ ضلع خوشاب اور میانوالی 67 ہزار میڑک ٹن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ سرگودھا ڈویژن سے کاشتکار سرکاری مراکز کی بجائے اوپن مارکیٹ میں نقد 200 روپے من گندم فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرگودھا ڈویژن کی کندم صوبہ کے پی کے اور راولپنڈی ڈویژن میں فروخت ہورہی ہے ، ان علاقوں کےفلورملز مالکان نقد گندم خرید کر سٹاکٹ کر رہے ہیں ، اب تک سرگودھا اور بھکر کے دونوں ڈی ایف سی کو معطل کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ، ڈویژن میں 32 چیک پوسٹ بنائی گئی جن میں 12 چیک پوسٹ پتن پر بنائی گئی جن میں بھکر 4 اور میانوالی کے 8 دریاؤں جبکہ سرگودھا اور خوشاب کے موٹرویے پوائنٹ کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں پر بنانے کے باوجود اسگلمنگ جاری ، زرائع نے بتایا کہ بنائے جانے والی چیک ہوسٹوں پر تعینات علمہ مبینہ 5 ہزار روپے لیکر ٹرک ، ٹرالیوں کو جانے دے رہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow