یونین کونسلیں ختم کئے جانے کے بعد لوگوں کو پیدائش اور مرگ سرٹیفکیٹ لینے میں دشواری کا سامنا

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)سرگودھا میں یونین کونسلوں کے دفاتر کئی روز سے بند ہونے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیدائش اموات نکاح اور طلاق مو¿ثر سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ روزانہ یونین کونسلوں کے دفاتر کے چکر کاٹ کر انہیں مایوس جانا پڑ رہا ہے۔ جبکہ یونین کونسلوںکی طر ف سے حکومت کو ارسال کی جانے والی پوسٹس بھی ایک ماہ سے التواءکا شکار ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسلوں کے اکثریتی سیکرٹریز اور ماتحت عملہ کو انکے محکموں میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس سے شدید عملہ کی کمی ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow