رمضان کچے پھلوں سے منافع کمانے کیلئے مضر صحت کیمیکل لگا کر انہیں پکایا جانے لگا فوڈ اتھارٹی خاموش

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)پابندی کے باوجودکچے پھلوں کو وقت مقررہ سے پہلے تیار کرنے کےلئے ایتھانیل نامی کیمیکل کا سر عام استعمال جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیمیکل کو مکمل طور پر زہرڈکلیئرکیا گیا ہے۔ جس کی تھوڑی سی مقدار سے ایک پیٹی کے برابر آم یا دیگر پھل وقت مقررہ سے پہلے تیار ہو جاتے ہیں، جبکہ اس کا اثر ان پھلوں میں بھی منتقل ہو جاتا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل لوکل سطح پر تیار کیا جاتا ہے اور چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں مارکیٹ میں کھلے عام دستیاب ہے، ماہرین صحت کے مطابق اس کیمیکل کی کمی بیشی انسانی سرخ و سفید خون کے زراعت کو تباہ کرنے کے علاوہ سانس، انتڑیوں و دیگر خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے۔ بڑے تاجروں سمیت پھل فروش ریڑھیوں پر بھی پھلوں کے ساتھ یہ کیمیکل کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت، کارپوریشن سمیت فوڈ اتھارٹی جیسے اداروں کے باوجود انسانی زندگی کی مضر صحت اشیاءکا خطرناک حد تک کھلے عام استعمال انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow