تعلیمی اداروں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں چیف ایگزیکٹو افسران سے ریکارڈ طلب

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)سرکاری سکولوں میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں اور تعمیراتی کاموں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے سی ای اوز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے سی ای اوز ایجوکیشن کو جاری مراسلہ میں اس حوالے سے سابقہ اور رواںمالی سال کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ضلع کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نیشنل ایکشن پلان اور دیگر ترقیاتی کاموں کےلئے جاری کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ، یہی نہیں گزشتہ سال فنڈز لیپس ہونے سے بچانے کےلئے وسیع پیمانے پرایڈوانس ادائیگیاں کی گئیں ،جس پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سی ای اوز ایجوکیشن کو آگاہ گیاہے ، محکمانہ ریکارڈ کی وصولی کے بعد خصوصی ٹیم مکمل سکروٹنی کر کے کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریگی ، جس کے تناظر میں ذمہ داروںکے خلاف تادیبی کاروائی بھی متوقع ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow