ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسلوں میں جعلی رسیدوں کے ذریعے ٹیکس وصولیاں تحقیات شروع

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے) ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھامیں جعلی رسیدوں کے ذریعے لائسنس فیس کی وصولیاں کر کے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے انکشاف پر چھان بین اور انکوائری کے باضابطہ احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق ضلع کونسل سرگودھا جو کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل کونسلوں میں تقسیم ہو چکی ہے کے حوالے سے حکام کو چند مشکوک رسیدیں موصول ہوئیں جن کے اصل نوٹسز اور دیگر سرکاری ریکارڈ کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ضلع کونسل کے دور میں لائسنس فیس کی وصولی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں کے ذریعے کی جاتی رہی ، ان رسیدوں پر کامن سیل کی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں، جس سے اس امر کا بھی پتہ لگا کہ جعلی وصولیاں کر کے جیبیں بھرنے والوں میں متعلقہ شعبے کے ملازمین بھی شامل ہیں جس پر گزشتہ روز چیف آفیسر تحصیل کونسل سرگودھا نے ضلع کونسل دور میں2017-18سے2019-20تک ہونیوالی لائسنس فیس کے مکمل ریکارڈ کی چھان بین اور انکوائری کےلئے سی او فنانس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے ، جسے ذمہ دار ریکوری سٹاف کا تعین کر کے ان سے ناجائز وصولیوں کی تمام ریکوری کرنے کا حکم دیا اور 15دن میں عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow