سی سی او ہیلتھ اتھارٹی کا نوشہرہ کھوکھروں رورل ڈسپینسری کا اچانک دورہ سٹاف غیر حاضر

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)محکمہ صحت کی ٹیم کے اچانک دورہ کے دوران گورنمنٹ رورل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز و عملہ غائب، وزٹ رپورٹ پر سی او نے کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق کورونا اور علاقہ میں علاج معالجہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیم نے رورل ڈسپنسری نوشہرہ کھوکھراں کا اچانک دورہ کیا تو ڈاکٹر سمیت تمام عملہ غائب پایا گیا فوری طو پر سی ای او ہیلتھ کو آگاہ کیا گیا جس پر وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سدرہ ناصر، ایل ایچ وی طاہر بتول، مڈ وائف آصفہ بی بی اور کلاس فور کے عثمان احمد اور محمدعثمان کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے تین دن میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow