عوام کورونا کو شکست دینے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ڈاکٹر سکندر وڑائچ

سرگودھا( شفیق طاہر سے) پی ایم اے سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے عہدیداروں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر غلام حسین فیضی‘ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن‘ ڈاکٹر آصف چوہدری‘ ڈاکٹر فواد حسین‘ ڈاکٹر راجہ تیمور احمد‘ ڈاکٹر فواد حسین‘ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل اور ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سرگودھا ڈویژن کا بالخصوص شکریہ ادا کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ تقریباً پی ایم اے سرگودھا کا ہوم قرنطینہ کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ جس سے کرونا کے مریضوں کیلئے بھی آسانی ہو گی اور ہسپتالوں سے رش بھی کم ہو گا۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے کرونا کے مریضوں میں اضافہ پیدا ہو گیا ہے جس کی قبل از وقت پیش بندی ضروری ہے اور ہوم قرنطینہ اس میں اہم قدم ہے۔ تمام رہنماﺅں نے عوام سے اپیل کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ رش والی جگہ پر منہ پر ماسک لگا کر رکھیں۔ آپس میں کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ بار بار صابن کے ساتھ ہاتھ دھوئیں‘ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے چہروں کو نہ چھوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow