گندم کٹائی کے بعد احتیاط نہ کرنے سے دس فیصد گندم مختلف وجوہات کی بنا پر ضائع ہوجاتی ہے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)زراعت آفیسر فاروق احمد ملک نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی ،گہائی اور سنھبال کے دوران پیش آنے والے زرعی عوامل خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا دس فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بنا پرضائع ہوجاتا ہے ضروری ہے کہ کٹائی سے پہلے اچھی منصوبہ بندی کی جائے کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ سے نشر ہونے والے پیغامات توجہ سے سنیں بارش کاخطرہ ہوتوکٹائی روک دیں گندم کی کٹائی گہائی اچھی مشینوں سے کرائی جائے جس سے کافی حد تک پیداوار کے ہونے والے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow