وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)ملک میاں خان ملک عبداللہ نے کہا ہے کہ شہریوں میں اشیائے روزمرہ کی تقسیم پر کسی قسم کی تنقید کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مذید لوگ بھی اس کارخیر میں حصہ لیں غریب اور مزدور دار طبقہ لاک ڈائون اور کام بند ہونے کی وجہ سے مشکل میں تھے ان حالات میں مخیر حضرات نے مدد کی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)مقامی دوکانداروں ملک رضوان،ملک فاروق،ملک فتح خا ن نے کہا ہے کہ حکومت کا چھوٹی دوکانیں کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہے اس سے ملکی معیثت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے چھوٹاکاروبار کرنے والے دیہاڑی دار محنت کش روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات میں کمی ہوگی انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتی تدابیر پر عمل کریں گے تاکہ کورونا موذی مرض سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow