چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواستوں کو سننے والا بینچ تحلیل ہوگیا

چوہدری برادران کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ تحلیل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔چیف جسٹس قاسم خان چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ یو این این کے مطابق گذشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائی کورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ جسٹس فاروق حیدر چوہدری برادران کے متعدد کیسز میں پیش ہوتے رہے، لہذا جسٹس فاروق حیدر سماعت نہ کریں جس کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔ یو این این کے مطابق بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری برادران کی درخواست کی سماعت کیلئے نیا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow