پشاور بارودی مواد کا دھماکہ

پشاور : بارودی مواد کا دھماکہ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

پشاور:پشاور میں سڑک کنارے ہونے والے دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں واقع گنجان آباد تجارتی علاقے اشرف روڈ میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے رکھا گیا دیسی ساختہ بارودی مواد سے زور دار پھٹ گیا،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یو این این کے مطابق دھماکے سے دو پولیس اہلکار وں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگاسپتال منتقل کیا گیا جہاں ترجمان اسپتال کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اعلی حکام اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کئے، جس سے بارودی مواد کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد آج اشرف روڈ پر خریداروں کا غیر معمولی رش تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow