سرگودہا کی خبریں ارشد محمود ارشی سے

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی خریداری کیلئے نکل پڑی جبکہ دکانداروں نے بھی صبح سویرے ہی ملازمین کو بلا کر اپنے کاروبار کھول لئے رمضان المبارک میں صبح سویرے پہلی بار رش دیکھنے میں آیا دوسری طرف گاہکوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر مال نہ آنے اور قیمتیں بڑھ جانے کو جواز بناتے ہوئے دکاندار من مانے ریٹ وصول کرتے رہے زیادہ رش جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں پر نظر آیا دوسری طرف درزیوں نے بھی سلائی کے ڈبل ریٹ وصول کرنا شروع کردیئے جبکہ سلے سلائے ملبوسات کی مانگ میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ریڈی میڈ بچوں اور خواتین کے کپڑوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں گزشتہ سال 1000 سے 1500 روپے میں فروخت ہونیوالا سوٹ اب 2000 سے 2500 روپے میں فروخت ہورہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کیساتھ ساتھ انتظامیہ مہنگائی کا بھی نوٹس لے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) لٹھ مونگر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد عامر ناروے والے گزشتہ روز ناروے کیلئے روانہ ہوگئے ان کے اعزاز میں گزشتہ روز میاں فخر الاسلام کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیخ عرفان‘ ملک غلام نبی‘ میاں عبدالجبار‘ حمزہ اسلام‘ قیصر عبدالجبار‘ محسن جبار‘ سمیت دیگر نے شرکت کی اور چوہدری محمد عامر کو ان کی کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماہرین صحت نے ایئر کنڈیشن کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں لوگوں کی عید کی خریداری کیلئے آرہی ہے جس سے دکانوں میں رش ہے اور دکانداروں نے ایئر کنڈیشن چلا رکھے ہیں جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ایسے دکانداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور دکانداروں کو صرف پنکھے چلانے کا پابند بنایا جائے اگر کسی دکاندار نے ایئر کنڈیشن چلانے ہیں تو دروازے اوپن رکھ کر اے سی چلا سکتے ہیں کیونکہ بند ماحول میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات زیادہ ہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہوم آئسولیشن کی اجازت سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس سے صرف معمولی نوعیت کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جائیگا جہاں پر ان کا بہتر علاج کیا جاسکے گا ان خیالات کا اظہار کوآرڈی نیٹر امین بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن میاں فخر الاسلام، صدر خواجہ عامر حنیف، نائب صدر رانا محمد زبیر، جنرل سیکرٹری طارق نمبردار، خواجہ شاہد محمود، محمد آصف، محمد راشد ایڈووکیٹ، سہیل زکریا، زاہد وائیں اور دیگر ممبران نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم جس طرح کوششیں کررہی ہے پورے پاکستان کے عوام انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت نے غریب اور مستحق لوگوں میں 12-12 ہزار روپے تقسیم کرکے غریبوں کے حوصلے بلند کردیئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کرپشن کے عوام پر پہاڑ توڑ دیئے ہیں وہاں کے ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی گھمبیر ہے میاں فخر الاسلام نے کہا کہ اسی طرح حکومت کی جانب سے احساس پروگرام سے مستفید لوگوں کے بجلی کے بلوں میں رعایت دیا جانا بھی حکومت احسن اقدام ہے اسی طرح حکومت چھوٹے تاجروں کے بلوں کو 3 ماہ کیلئے معاف کرے تاکہ چھوٹے تاجر دوبارہ سے اپنا کاروبار چلا سکیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا کے کیبل آپریٹرز کی بھارت سے محبت اس قدر زیادہ بڑھ چکی ہے کہ شام کے اوقات میں مختلف انڈین چینلز اوپن کرکے ان پر انڈین فلمیں‘ ڈرامے چلائے جارہے ہیں پیمرا خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں انڈین چینلز سرگودھا کے کیبل آپریٹرز کی بھارت سے محبت کا ثبوت ہے انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور بھارتی چینل چلانے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کرکے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے مختلف انڈین چینلز پر فلمیں‘ گانے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں چلا کر سرگودھا کے کیبل آپریٹرز ملک و قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں سرگودھا کے شہریوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ سرگودھا کے کیبل آپریٹر پاکستان کیساتھ ہیں یا کہ بھارت کیساتھ ہیں فوری طور پر یہ چینلز بند کرکے ان کی جگہ اسلامی چینلز چلائے جائیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے بلوچستان کے اندر دوبارہ سے بھاری فنڈنگ اور بلوچستان کے اندر دوبارہ سے مختلف گروپوں کو پاکستان کیخلاف کام کرنے کیلئے مکمل سپورٹ کرنا شروع کردی ہے بھارتی حکومت کی طرف سے راء کو مکمل سپورٹ اور راء کے اہم ترین ذمہ داران کا پاکستان کے اندر مختلف گروپوں کیساتھ رابطوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما اتحاد العلماء کونسل پاکستان شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے بلوچستان میں کیچ کے مقام پر دہشتگردی کا اعتراف کرلیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست کردار ادا کررہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگرد کلبھوشن کو سرعام پھانسی دی جائے شاہین احسان مغل نے کہا کہ امریکہ میں عافیہ صدیقی کو رہاء کرایا جائے بھارت کشمیر کے اندر دہشتگردی اور نسل کشی کی وارداتیں اور مسلسل اتنے دن سے لاک ڈاؤن پورے عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ کرونا کی آفات اسی کا پیش خیمہ ہے شاہین احسان مغل نے کہا کہ جس طرح بھارت نے کشمیر کو لاک ڈاؤن کیا تو اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کرکے ثابت کردیا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے ابھی بھی اگر عالم اسلام کو ہوش نہ آیا تو اور بہت سے عذاب آسکتے ہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت موجودہ حکومت کی جانب سے واگزار کرائے جانیوالی بلاک نمبر 2 اور 3 کے چوکوں کی اراضی پر قبضہ مافیا نے پھر پنجے گاڑھ لئے 3 x 5 کا پھٹہ پھر لاکھوں میں فروخت ہونا لگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا تمام معاملے سے بے خبر جس کی وجہ سے قبضہ مافیا نے دونوں چوکوں کی گلیوں اور چوراہوں پر قبضے کرکے پیدل چلنے کا راستہ بھی بند کردیا بلاک 2 میں قبضہ مافیا کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا اندیشہ 1000 فیصد بڑھ گیا ہے کیونکہ تنگ جگہ پر عید کی سیل کے نام پر خواتین اور بچوں کا بے پناہ رش کرونا وائرس کو جنم دے سکتا ہے بلدیہ سرگودھا کا عملہ ریڑھی چھابڑی والوں کو تو تنگ کرتا ہے مگر قبضہ مافیا کی طرف جانے سے گریزاں ہے اس قبضہ مافیا نے حکومتی احکامات کو پس پشت ڈال کر واگزار کرائی گئی بچیوں کے سکول کی کھڑکیوں اور دروازوں پر دوبارہ قبضے کرکے انہیں بند کردیا ہے جبکہ دکانداروں نے بھی کئی کئی فٹ دوبارہ قبضے کرکے سامان باہر نکال لیا اور گلیوں کے راستے بھی تنگ کردیئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا کو فوری طور پر ہٹا کر ایسا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے جو سرکاری اراضی کا تحفظ کرنے کیساتھ ساتھ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے بلاک 2 اور 3 میں آتشزدگی کے خوفناک واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں واگزار کرائی گئی اراضی پر قائم قبضہ مافیا واپڈا کے بھی کروڑوں روپے ہڑپ کرچکی ہے اب پھر واپڈا ہے عملہ نے بھی مبینہ ملی بھگت کرکے انہیں دوبارہ بجلی کے کنکشن دینا شروع کردیئے ہیں چیئرمین فیسکو‘ چیف ایگزیکٹو فیسکو‘ ایس ای سرگودھا اس کا نوٹس لیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں لاپتہ بیٹوں کی منتظر ہیں 8 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج کشمیر کے مسئلہ پر دنیا بھی تحفظات کا اظہار کررہی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ شہداء کبو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جہاں پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کیلئے ان کی جدوجہد میں شامل ہے وہاں پر کئی مائیں اپنے بیٹوں کا انتظار کرتے ہوئے چل بسیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان حاصل کرکے دو نظریہ کا جو فارمولا تھا اسے سچ ثابت کیا اور بتا دیا کہ ہندؤ کبھی مسلمان کا مخلص نہیں ہوسکتا آج بھارت نے کشمیر میں جس طرح مسلمانوں کا جینا حرام کررکھا ہے اس سے مسلمانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک ہندؤ مسلم کشی کے جواب میں ان سے ہر قسم کی تجارت‘ لین دین اور سفارتی تعلقات منقطع کریں اور پاکستان بھی بھارت سے تعلقات ختم کرے کیونکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کا اعتراف اس بات کی دلیل ہے کہ ہندوستان سانپ سے زیادہ خطرناک دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید کی خریداری کیلئے جہاں لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے وہاں پر ٹرین اور مسافر ویگنوں کیساتھ ساتھ ڈبل سواری کی پابندی کو بھی ختم کیا جائے تاکہ تاکہ لوگ رمضان المبارک کے آخر عشرہ میں عید کی خریداری بہتر انداز میں کرسکیں جونہی موٹر سائیکل سوار گھروں سے نکلتے ہیں پولیس والے انہیں پکڑ کر عیدی مہم شروع کردیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عید تک عوام کو ڈبل سواری میں ریلیف دیا جائے اور پولیس اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس آڑ میں لوگوں کو لوٹنے سے باز رہیں لاک ڈاؤن سب سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو راس آیا ہے جنہوں نے ناکے لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لوگ پہلے ہی بے روزگار ہوچکے ہیں ان کے پاس خریداری کیلئے اگر کچھ رقم ہے تو پولیس ناکوں پر لوگوں سے وہ بھی چھین لیتی ہے اس کا نوٹس لیں اور فوری طور پر کم از کم عید تک پولیس اہلکاروں کو ایسا کرنے سے منع کریں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہے اسے پاک چین دوستی ایک آنکھ نہیں بہا رہی کبھی وہ پاکستان پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کبھی چین سے پنگے لے رہا ہے یہی پالیسی خطے کو ایک خوفناک جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے دنیا کو اس طرف توجہ دینا ہوگی اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں پر بھارت سے جواب طلبی کی جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت اور آر ایس ایس کے غنڈوں کا یہ نظریہ ہے کہ پورے خطے کو ہندؤ ریاست بنا دیا جائے یہی وجہ ہے کہ وہ اب بھارت میں اقلیتوں کو چن چن کر قتل کررہا ہے پہلے مسلمانوں اب سیکھوں اور عیسائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے بھارت نے ان کی املاک کو جلانے کے علاوہ لوٹمار کا بھی بازار گرم کررکھا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے اقوام متحدہ میں کلبھوشن کیس میں انڈین وکیل کے الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے جو پاکستانی کی اخلاقی فتح ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جس طرح مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) مٹی کے تیل کے کم استعمال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیل فروشوں نے قیمتیں کم ہونے کے باوجود پرانے نرخوں پر تیل کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے نمایاں کم کے باوجود تیل فروش اب بھی لوگوں کو 110 روپے فی لیٹر میں تیل فروخت کررہے ہیں خصوصاً سرگودھا کی لیاقت مارکیٹ‘ شربت چوک اور گردونواح میں تیل فروشوں نے ات مچا رکھی ہے اور اس کے نرخ بھی آویزاں نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے غریب لوگ جو مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں وہ ان کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں انتظامیہ نوٹس لے اور مٹی کے تیل کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا احکامات جاری کرے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے تاجروں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوگا اب ضرورت ہے کہ شہری اور تاجر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی ضروری تھی اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ اس وقت مقامی طور پر کرونا کو روکنے کیلئے بلا ضرورت بازاروں میں جانے سے اجتناب کیا جائے اور سماجی فاصلے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے ہی کرونا سے بچا جاسکتا ہے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عید کی خریداری کے پیش نظر لوگوں کا بے پناہ رش ہونے کی توقع ہے اگر ایسا ہوا تو اس سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے جسے روکنے کیلئے ہر شہری ذمہ داری کا احساس کرے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید کی آمد کیساتھ ہی وفاقی وزیر ریلوے 18 مئی سے ٹرین سروس بحال کرانے کیلئے متحرک ہوگئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹرین غریبوں کی سواری ہے اس پر پابندی سے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ٹرین سروس بحال نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی مشکل ہوجائیگی عید کی آمد ہے لوگوں نے گھروں کو جانا ہے اس لئے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ 18 مئی تک ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے چاروں صوبوں سے اجازت لیکر سروس کی بحال کے احکامات جاری کریں تاکہ لوگ عید کی خوشیوں میں اپنے پیاروں کیساتھ شامل ہوسکیں ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 مئی سے مختلف ٹرینیں بحال ہونے کی امید ہے تاکہ دوسرے شہروں میں پھنسے لوگ اپنے گھروں کو جاسکیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید کی خریداری کیلئے عوام کو لاک ڈاؤن میں ریلیف دینا حکومت کا بڑا کارنامہ ہے لاک ڈاؤن ختم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر پکڑیں گی مگر تاجروں اور عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کی دیرینہ خواہش تھی کہ عوام کیلئے لاک ڈاؤن کھولا جائے اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ہم حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے تاجروں کا بڑا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے عثمان عتیق نے کہا کہ ہماری تنظیم ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور ڈسٹرکٹ جیل شاہپور سرگودھا کی بیرکوں کو ڈبل سٹوری بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے کا فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے جیل ذرائع کے مطابق اگر حکومت دونوں جیلوں کی بیرکوں کو ڈبل سٹوری کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے کم از کم 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز درکار ہیں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہپور کی جیلوں میں سرگودھا کے علاوہ ضلع خوشاب کے قیدیوں کو بھی رکھا جاتا ہے جس سے دونوں جیلوں پر قیدیوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے ان قیدیوں کو کھپانے کیلئے ڈبل سٹوری بیرک سے قیدیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) راء‘ موسادکا گٹھ جوڑ پاکستان میں دہشتگردی کو پروان چڑھا کر دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے ہے مگر پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دینگے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت عثمان عتیق نے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے پاک فوج بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریگی بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کشمیر سے توجہ ہٹانے اور سی پیک کو سوتاژ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا مگر پاک فوج نے بھی تہیہ کرلیا ہے کہ ان کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے عثمان عتیق نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن کو سرعام پھانسی دے اور دنیا پر واضح کرے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ان کا انجام کلبھوشن جیسا ہوگا یہ وقت کلبھوشن کو تختہ دار پر لٹکانے کا ہے اگر یہ وقت ضائع کردیا گیا تو دہشتگردوں کے حوصلے بڑھیں گے ان کے حوصلے پست کرنے کیلئے کلبھوشن کو پھانسی دینا بہت ضروری ہے عثمان عتیق نے کہا کہ کلبھوشن کو پھانسی نہ دی گئی تو آنیوالی تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں کمی کیساتھ ہی اہم بازاروں اور مارکیٹس کے باہر کرونا ٹیسٹ کیلئے میڈیکل وین تعینات کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق تمام اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے موبائل ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں جن کے ہمراہ پولیس بھی ہوگی جو آنیوالے لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کریگی اس کا مقصد ہر شخص کا کرونا ٹیسٹ کرنا ہے اور حکومت کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ بازاروں میں آنیوالے لوگوں کے ٹیسٹ بآسانی کرسکے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال انتہائی عقیدت و احترام کیلئے منایا گیا اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ وہ ہستی ہیں جن کا اسم گرامی عائشہ‘ لقب صدیقہ‘ حمیرا‘ خطاب ام المومنین اور کنیت ام عبداللہ تھی اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ و ہ عظیم ہستی ہیں جن سے رسول پاؐ بہت زیادہ محبت فرماتے تھے جن کے ناز اٹھایا کرتے ہیں اُن کا کردار معاشرے کی عورتوں کیلئے ایک سبق ہے ان خیالات کا اظہار نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران میاں عبدالجبار نے کیا انہوں نے کہا کہ اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا وصال 17 رمضان المبارک 58ھ کو 67 سال کی عمر مبارک میں ہوا حضرت عائشہ صدیقہؓ نے اپنی زندگی میں خواتین کیلئے جو سنہری اصول وضع کئے وہ قیامت تک آنیوالی خواتین کیلئے ایک روشن راہ ہے اگر خواتین اس پر عمل کریں تو دنیا و آخرت میں نہ صرف فلاح پاسکتی ہیں بلکہ معاشرے میں کسی قسم کا کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہ ہو میاں عبدالجبار نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے اپنی خواتین کو چھوڑ کر آج کل فنکاروں‘ اداکاروں کو اپنا رول ماڈل بنالیا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں مختلف قباحت میں گھر گھر لڑائی پیدا کررکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow